عوامی مسائل

سونیکوٹ کھاری کو سیراب کرنے والا کوہل تباہ ہوگیا،درخت سوکھ گئے، کوئی پرسانِِ حال نہیں

گلگت(پ ر)سونیکوٹ کھاری کو سیراب کرنے والا واحد کوہل تباہ و برباد ،زرعی زمین بنجر ،درخت سوکھ گئے زمینداروں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔سونیکوٹ کھاری کو سیراب کرنے والا واحد کوہل حکومتی عدم توجہی کے باعث تباہ و برباد ہوچکا ہے ۔جسکی وجہ سے زمینداروں کی زمینیں گزشتہ چھ سالوں سے پانی سے محروم ہیں ۔جو زمنیوں کو بنجر درختوں کو مردہ اور فصلوں کی تباہی کا باعث بنا ہوا ہے ۔لیکن تاحال حکومت کی جانب سے غریب عوام کی مدد کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے ۔اس حوالے سے عمائدین سونیکوٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2010کے سیلاب کے باعث سونیکوٹ کھاری کو سیراب کرنے والا کوہل مکمل طور پر تباہ ہوچکا تھا جس سے زمینداروں نے کئی بار اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار کامیابی میسر نہیں ہوئی کیونکہ کوہل مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور حکومت کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔سابقہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس کوہل کیلئے کچھ فنڈ بھی مختص کیا تھا لیکن وہ کہاں سرف ہوا اس کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔جس کے بعد موجودہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس کوہل کے حوالے سے بڑے دعوے کئے اور کوہل کی پیمائش کرکے کاغذی کارروائی مکمل کی لیکن تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی ہے جسکی وجہ سے مجبورا زمینداروں کو نومبر کے مہینے میں دوبارہ سے کوہل کی مرمت کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا ہے لیکن کامیابی کے امکانات حد درجہ کم ہے ۔کوہل کے ساتھ چلنے والا راستہ جو کہ گزشتہ 80سال سے بنا ہوا تھا وہ راستہ شہید سیف الرحمن ہسپتال کے بننے کے بعد ہسپتال کے احاطے میں دریا کے کنارے پر بند کردیا گیا ہے ۔جسکی وجہ سے کام میں دشواری پیش آرہی ہے۔ لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ ہماری مدد کرے ۔عمائدین کا مزید کہنا تھا کہ ہر آنے والی حکومت بلند و بانگ دعوے کرتی ہے مگر عملی کام نہیں کرتی ہے اور خصوصا سونیکوٹ کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے ۔حالانکہ سونیکوٹ سے موجودہ حکومت کو بھاری مقدار میں ووٹ پڑیں ہے اسکے باوجود بھی مسلم لیگ ن کی حکومت سونیکوٹ کے عوام کو نظر انداز کررہی ہے ۔ہماری وزیراعلیٰ سے گزارش ہے کہ وہ گلگت شہر کی کوہلوں کیلئے مختص بجٹ میں سے کچھ فنڈ سونیکوٹ کھاری کوہل کیلئے بھی مختص کرکے حکومتی سطح پر اس کوہل کو مضبوط انداز میں تعمیر کروائیں تاکہ سونیکوٹ کھاری بنجر ہونے سے بچ سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button