تعلیم

ہنزہ میں سپارکو کے تعاون سے خلا کے بارے میں آگاہی کا ہفتہ منایا گیا

ہنزہ(بیورو رپورٹ) ہنزہ سپارکو پاکستان اور ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج کے اشتراک سے منائے جانے والا ہفتہ خلاء اختتامی رنگارنگ تقریب ہنزہ کریم آباد پولو گرونڈ میں منعقد ہوا ،تقریب میں مختلف مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات اور سپارکو پاکستان کی جانب سے سرٹیفیکیٹ دئیے گئے تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان میر غغنفر علی خان میرمحفل وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد آصف خان تھے اور اس تقریب میں ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ اور سپارکو پاکستان کے ڈپٹی چیف منیجرسپارکو وزیر خان کے علاوہ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے کی۔تقریب میں سکول کے طلباء نے ملی نغمے ،ڈرامے ،خاکے،ٹیبلوز اور ثقافتی پروگراموں کی مدد سے اس دن کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا اس کے علاوہ میراتھن ریس اور سائیکل ریس کابھی اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کی جانب سے تیار کردہ سائنسی ماڈلز کے اسٹالز لگائے گئے اور ان سائنسی ماڈلز کے بارے میں طلباء نے مہانان کو بریفینگ دی ۔

sparko

اس موقعے پر مہمانان نے واٹر راکٹ کا عملی مظاہرہ کیا ۔تقریب میں تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ڈی جے کمیونٹی بیسڈ دسکول حیدر آباد کے طالبہ فریحہ ،واٹر راکٹ کے مقابلوں کے پہلے پوزیشن حاصل کرنے والی سکول ہائی سکول مُورخون ،اور آرٹ اور سائنسی ماڈلز کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن جیتنے پر ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول کے طلباء کو انعامات اور سرٹیفیکٹ دئیے گئے۔

اس موقے پر ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کا ہنزہ کے پہلے دورے کے سالگرہ کا مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔ایک وقت تھا کہ ہنزہ میں لڑکیوں کی تعلیم حاصل کرنامعیوب سمجھا جاتا تھا اور میں نے ہی عورتوں کے تعلیم کے آواز بلند کی اور عملی اقدامات کئیں اور آج ہنزہ کی خواتین مردوں کے برابر زندگی کے ہر شعبے میں کام کر رہی ہیں اور آئندبھی یہی خواتین ہنزہ کو ہر میدان میں آگے لیکر جائینگیتقریب میں ہفتہ خلاء میں حصہ لینے والے تمام تعلیمی اداروں میں انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button