متفرق

یکم نومبر کو حق ملکیت تحریک کا آغاز ہر صورت ہوگا، امجد ایڈوکیٹ صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

گلگت (پ۔ر ) حق ملکیت تحریک ہر صورت یکم نومبر کو ہوگی گلگت بلتستان کے حقو ق کی تحریک کا آغاز عوام کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے دنیور چوک میں کمپین آفس برائے یکم نومبر جلسہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم نومبر کے دن گلگت بلتستان کی اٹھاسٹھ سالہ محرومیوں عوام کی عدالت میں پیش کریں گے۔ گلگت بلتستان کی زمینوں کے مالک صرف اور صرف گلگت بلتستان کے عوام ہی ہو سکتے ہیں ۔ مودی کے یا ر عوام سے ان کا حق چھین کر مودی سے وفاداری دکھا رہے ہیں۔ اگر پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے کی زمینیں ان کی ملکیت ہو سکتی ہیں تو گلگت بلتستان کی زمینیں خالصہ سرکار کیسے ہو سکتی ہیں ۔ وزیر اعظم صاحب جواب دیں خالصہ سرکار کس قانون میں ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستا ن کے عوام کو سی پیک کے انتہائی اہم منصوبے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یکم نومبر حق ملکیت کا بل عوام کے سامنے پیش کریں گے اور عوام بحث کریں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹری اطلاعات پی پی پی جی بی سعدیہ دانش نے کہا کہ جلسے میں عوام کا سمندہ ہوگا اور خواتین بھی اپنے حقوق کے لئے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا ساتھ دیں گی ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب حیدر نے کہا کہ یکم نومبر کا جلسہ مسلم لیگ ن کو ان کی اوقات یاد دلائے گا۔ اور حق ملکیت تحریک پورے گلگت بلتستان میں عالمگیر تحریک بن جائے گی۔ آخر میں صوبائی صدر نے فیتہ کاٹ کر کمپین آفس کا افتتاح کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button