گلگت بلتستان

سکردو ایرپورٹ کی سیکیورٹی کا فول پروف نظام موجودہے، حاجی عابد علی بیگ

گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ سکردو ائیرپورٹ دفاعی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی سکیورٹی کی ذمہ داری ASF کے پاس ہے لیکن پاک فوج بھی سکیورٹی کے لئے موجود ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ائیرپورٹ کی سکیورٹی کا نظام بڑا منظم اور فول پروف ہے ۔ہمارے سکیورٹی ادارے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت چوکس ہیں۔کسی کی اتنی جرات نہیں کہ وہ ہماری اہم تبصیبات کی طرف آنکھ اٹھا کے دیکھ سکیں ۔پچھلے دو سالوں سے گلگت بلتستان میں امن وامان کی صورت حال تسلی بخش ہے ۔بلتستان ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے اور رہے گا۔ حکومت امن وامان کے حوالے سے سنجیدہ ہے ۔قیام امن کے لئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں کسی کو امن کے لئے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button