جرائمکوہستان

دو خاندانوں کے چار افراد غیرت کے نام پر جنم لینے والی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

کوہستان(شمس الرحمن کوہستانیؔ ) کوہستان کی تحصیل پالس میں غیرت کے نام پر جنم لینے والی پرانی دشمنی نے خاندان اُجاڑ دئیے ، مخالف گروپوں کی دو طرفہ فائرنگ سے چارافراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 2012میں غیرت کے نام پر گنہگار قراردئیے جانے والا الیاس ولد سیری تھانہ پالس کی حدود سے گزررہا تھا کہ سامنے سے آنے والے اُس کے مخالف عبدالقیوم ولد قدم خان نے اُس پر فائرنگ شروع کردی، جس سے الیاس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ گزشتہ روز صبح ساڑھے سات بجے تھانہ پالس کی حدود میں پیش آیا۔

عبدالقیوم کے ورثاء قتل کی واردات کا سن کر اسلحہ سے لیس ہو کر جائے وقوعہ کی طرف دوڑ پڑے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیری نامی شخص او ر اُس کا دوسرا بیٹا موقع پر پہنچے تو قاتل عبدالقیوم ولد ملک قدم خان فرار ہو رہا تھا۔ باپ بیٹے نے الیاس کا بدلہ لینے کے لئے عبدالقیوم کو گولی مار کر قتل کردیا۔ اس دوران عبدالقیوم کے رشتہ داروں نے بھی فائرنگ کردی جس سے الیاس کا والد سیری اور اُس کا بھائی قدم خان بھی موت کے گھاٹ اُترگئے۔

پولیس موقعے پر پہنچی تو واردات میں ملوث افراد فرار ہوچکے تھے۔

پولیس نے تھانہ پالس میں قاتلوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button