متفرق

سکردو میں کلریکل سٹاف کا احتجاجی دھرنا جاری، مراعات اور سہولیات میں اضافے کا مطالبہ

سکردو ( رضاقصیر )کلریکل ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کی کال پر سکردو میں بھی کلریکل سٹاف نے کمشنر آفس کے سامنے اپنا احتجاجی دھرنا منگل کی صبح شروع کردیا ہے جس میں سکردو کے کلریکل سٹاف کی کثیر تعداد شریک ہیں کلرکل سٹاف کا کہنا ہے کہ ہم حکومت سے ایک عرصے سے یہ مطالبہ کرر ہے ہیں کہ ہمیں ملک کے دوسرے صوبوں سمیت آزاد کشمیر کے کلریکل سٹاف کو دیئے جانے والے مراعات اور سہولیات فراہم کی جائے انہوں نے کہاکہ ہم نے مرحلہ وار اپنا احتجاج شروع کیا لیکن حکومت نے ہمارے مطالبات پر کان نہ دھرے اس لئے ہم مجبور ہو کر قلم چھوڑ ہرٹال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہم نے صرف مطالبہ کیا کہ ہماری اپ گریڈیشن اور ہمیں مراعات دیائے اس کے بعد ہم اپنے مطالبات کو لے کر ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے اس کے بعد ہم نے بازوں پر کالی پٹی باندھ کر احتجاج کرتے رہے۔ اب ہم مجبورہو گئے ہیں اب بھی حکومت ہماری مانگوں کو پرا نہیں کرتی ہے تو ہم تمام اضلاع سے گلگت کی طرف مارچ کریں گے اوراسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے. کلریکل سٹاف کے دھرنے میں سول سوسائیٹی اور بلتستان یوتھ الائنس اور دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کلریکل سٹاف کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button