گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کابینہ میں شامل پانچ نئے وزیروں کے محکموں کا اعلان ہوگیا

گلگت(ارسلان علی)گلگت بلتستان حکومت کی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے منتخب وزاء کی وزارتوں کا نوٹیفیکیشن جاری ،عمران وکیل کو جنگلات ،فدا خان فدا کو سیاحت ،اقبال حسن کو اطلاعات اور ترقی و منصوبہ بندی، حیدر خان کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور محمد شفیق کو مائنز،منرلز اینڈ فوڈ کی وزارتیں دے دی گئی ۔

منگل کے روز وزرت اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری ایک نوٹفیکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی حکومت میں شامل کئے گئے نئے وزراء فدا خان فدا ،حیدر خان ،عمران وکیل ،اقبال حسن اور محمد شفیق کو وزارتیں دے دی گئی ۔مذکورہ وزراء نے گزشتہ ماہ وزارت کا حلف اُٹھا لیا تھا۔ ان وزراء کی شمولیت کے بعد صوبائی کابینہ میں وزیروں کی تعداد ایک درجن تک پہنچ گئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button