عوامی مسائل

بالآخر نیشنل بینک نے کریم آباد ہنزہ برانچ میں اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کردی

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) نیشنل بنک کریم آباد برانچ میں ATMمشین نصب۔زونل ہیڈ زوبید شیخ اور برانچ منیجر سرفرازعالم کی کاوشوں کو عوامی حلقوں نے سراہا۔ بنک زرائع کے مطابق نومبر میں ہنزہ علی آباد اور ضلع نگر میں سکندر آبادکے مقام پر نیشنل بنک کے دو اضافی برانچ کھولینگے ۔ جس سے عوام کو فائدہ ملے گا ان برانچوں کے اجراء سے عوام کو اپنے علاقے میں بنک کی سہولیات سے مستفید ہونگے ان برانچوں سے ہنزہ نگر کے عوام کو لون ،یوتھ لون ،ایڈونس سیلری اور ٹریکٹرز کی سکیمیں ملنی میں آسانی ہوگی ۔عوامی حلقوں نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ ہنزہ گلگت بلتستان کا سب بڑا ضلع ہونے کے ناطے عوام کو مشکلات تھے جو کہ علی آباد کے اضافی برانچ کے کھولنے سے کم ہوگا کیونکہ علی آباد ہنزہ کی سب سے مصروف ترین بازار ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ جتنا جلد ممکن ہوسکتا ہے برانچ کھولاجائے تاکہ ڈو مسائل کی دس روپے والی پرچی کے لئے ہمیں کریم آباد جانا پڑتا ہے ۔کریم آباد میں اے ٹی ایم سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو فائدہ ملے گا یہ خوش آئند ہے اضافی برانچوں سے ملازمین اور پینشنرز کو بھی باآسانی سیلری اور پیشن ملے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button