متفرق

تانگیر میں دردستان یوتھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امن اور ترقی کے موضوع پر سیمینار منعقد

چلاس(بیوروچیف)ترقی کا راز امن میں ہی پنہاں ہے امن کے بغیر ترقی کا خواب حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتا ہے۔اسلام امن اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے۔سب نے ملکر امن کے پائیدار قیام کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار خطیب جامع مسجد تانگیر مولانا عبدالقیوم نے تانگیر میں دردستان یوتھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امن اور ترقی کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر خدا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی اللہ تعالیٰ سے امن اور سلامتی کی دعا کی تھی۔تقریب سے دیگر مقررین مدرس رحمت نبی مدرس خوش داد نے بھی امن کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔تقریب میں عمائدین علاقہ طلباء سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button