صحت

کھنر ویلی دیامر میں جنرل سٹورز سے غیر قانونی ادویات برآمد

چلاس(بیورورپورٹ)ڈرگ انسپکٹر دیامر کا کھنر ویلی میں چھاپے بھاری مقدار میں جنرل سٹوروں سے ادویات برآمد ،موجود میڈیکل سٹور کی انسپکشن بھی کی۔ذرائع کے مطابق ڈرگ انسپکٹر دیامر محمد مسلم خان نے اچانک کھنر ویلی میں جنرل سٹورز پر چھاپے مارے ۔اور غیر قانونی طور پر ادویات رکھنے اور فروخت کرنے والے دکانداروں سے بھاری مقدار میں ادویات بر آمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا۔

ڈرگ انسپکٹر سے رابطے پر میڈیا کو بتایا کہ کھنر ویلی میں غیر قانونی طور پر ادویات جنرل سٹورز پر رکھی اور بیچی جا رہی تھی۔جس سے انسانی جانوں کو شدید خطرہ لاحق تھا۔غیر قانونی طور پر ادویات کے لین دین کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رہے گی۔اس سے قبل بھی مختلف علاقوں اور نالہ جات میں جنرل سٹورز سے ادویات برآمد کر کے غیر قانونی طور پر ادویات کی فروخت کا سلسلہ بند کروادیا ہے۔انکے کیسز بھی ڈرگ کورٹ کو بھجوا دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھنر ویلی سے برآمد ہونے والی ادویات کے کیسز بھی ڈرگ کورٹ کو بھجوا دئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھنر ویلی میں موجود میڈیکل سٹورز کی بھی انسپکشن کی ہے۔ادویات کا معیار اور بل وارنٹی ایکسپائری کا مکمل جائزہ لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی غیر معیاری اور مضر صحت ادویات کی بیخ کنی اور غیر قانونی ادویات کے لین دین کو روکنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔انسانی جانوں سے کسی کو کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ادویات کی فراہمی میں غیر قانونی اقدامات کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے انہیں سزائیں دلوانے کے لئے سر گرم عمل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button