عوامی مسائل

دیامر بھاشہ ڈیم میں مقامی افراد کو نظر انداز کر کے پسِ پردہ بھرتیاں کی جارہی ہیں، نجیب اللہ ترجمان ڈیم کمیٹی

چلاس(مجیب الرحمان)متاثرین ڈیم کے ساتھ واپڈا کا رویہ مایوس کن اور افسوسناک ہے۔تاحال ری سٹیلمنٹ کے پلان کو تیار نہیں کیا گیا ہے۔اور نہ ہی ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی جاتی ہے۔پس پردہ لاہور سے بھرتیاں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے متاثرین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔فی الفور ماڈل ویلیجز میں متاثرین کو پلاٹس فراہم کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی حاجی نجیب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ واپڈا معاہدہ 2010کے تحت ڈیم کے متاثرین کے مطالبات پر فوری عملدرآمد کرے۔گریڈ ون سے سولہ گریڈ تک ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے۔اور بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنایا جائے اس کے لئے مقامی اخبارات میں اشتہارات دئے جائیں۔گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے جوانوں کو سکالر شپ پر بیرون ملک بھیجا جائے۔اور یہاں کے متاثرین کو بھی منگلا کے متاثرین کی طرح کی سہولت فراہم کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button