گلگت بلتستان

سانحہ کوئٹہ کے بعد گلگت شہر میں سیکیورٹی انتظامات سخت، ایرپورٹ پر پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات

گلگت( سٹاف رپورٹر) سانحہ کوئٹہ کے بعد گلگت میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر کے مرکزی شاہراہوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر گلگت ائیرپورٹ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفر ی تعنیات کر دی گئی ہے۔ جبکہ مرکزی شاہراہوں پر سیکورٹی اہلکار گاڑیوں کے تلاشی بھی لے رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے بھی شاہراہوں پر ناکہ لگا کر کالے شیشے، بغیر نمبر پیلٹس اور بغیر گاغذات والے گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی ۔ سانحہ کو ئٹہ کے بعد صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شہر کے حالات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button