کھیل

عمران خان فاؤنڈیشن انڈر 14فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ،چترال ٹاون کی ٹیم فاتح قرار پائی

چترال(بشیر حسین آزاد) آئی کے ایف انڈر14thفٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر ،چترال ٹاون کے انڈر12اوراندر 14ٹیموں نے گرم چشمہ کے فٹ بال ٹیموں کو ایک ایک گول سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلی۔چترال ٹاون کی فٹ بال ٹیم نے کھیل کے پہلے ہاف میں گول کردی جوکہ آخر تک برقرار رہی۔انڈر 12کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اے سی سید مظہر علی شاہ تھے۔جبکہ انڈر 14کے صدر محفل عمران خان فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹیو ممبر بورڈ محترمہ علیمہ خان اور مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ تھے۔جب صدر محفل اور مہمان خصوصی گراونڈ میں داخل ہوئے تو اُن کا شاندار استقبال کیا گیا۔مہمانوں کو چترالی ٹوپی اور چغے کا تحفہ پیش کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے شاندار کھیل کا مظاہر کیا گیا۔اس میچ کو چترال کے پامیر کیبل نیٹ ورک نے براہ راست نشر کیا۔

میچ کے اختتام پر عمران خان فاؤنڈیشن کے اسپورٹس انچارج کرنل مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے صدر محفل علیمہ خان،مہمان خصوصی کرنل نظام الدین شاہ اور شائقین فٹ بال کا گراونڈ میں زیادہ تعداد میں شرکت پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان فاؤنڈیشن کی طرف سے یہ پراجیکٹ اکتوبر میں شروع کیا گیا۔اور اس کا مقصد فٹ بال ٹورنمنٹ ہی نہیں بلکہ اس کا مقصد ہم سپورٹس کے ذریعے بچوں میں سوشل چینج لانے کی کوشش کررہے ہیں۔کمیونٹی کی ترقی اور سوشل چینج کے لئے پاکستان میں پہلی مرتبہ اس طرح کا اسپورٹس پراجیکٹ شروع کیا گیا۔۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ہماری آخری ٹورنمنٹ نہیں اس کے بعد بھی مزید ٹورنمنٹ کے انعقادکیے جائینگے۔

اُنہوں نے چترال میں پلے گراونڈ نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔عمران خان فاؤنڈیشن ایگزیکٹیو بورڈ ممبر محترمہ علیمہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کی ٹریننگ کا ایک سال پورا ہونے پر مجھے بہت خوشی ہوئی اوریہ جو کھیلیں اور کوچینگ کا پروگرام ہے اس کی ابھی شروعات ہے اور آئیندہ کے لئے ہم فٹ بال اور کرکٹ کے لئے شیڈول کا اعلان کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں گراونڈوں کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ہماری کوشش ہوگی کہ بچوں کے لئے گراونڈ فراہم کرے۔اُنہوں نے چترال کے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ گراونڈوں کی تعمیر کیلئے ہمارے ساتھ تعاون اور جگہ کی نشاندہی کرے تاکہ بچوں کو گراسی گراونڈ مہیا ہوسکے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں کم سے کم 6سے8گراونڈوں کے لئے جگہ ڈھونڈنی چاہئیے اور گراونڈ تعمیر کرنے چاہیئے۔اُنہوں نے بچوں کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا مستقبل میں یہ بچے ساری دُنیا میں پاکستان کا نام روشن کرینگے۔اُنہوں نے چترال سکول کے پریڈ گروانڈ کے بارے میں کہا کہ اس پر باہمی مشورے سے کام شروع کرینگے۔اور اس میں صرف سکول کے بچے ہی نہیں بلکہ چترال کے سارے بچوں کو بھی کھیلنے کا موقع ملے گا۔اور یہ گراونڈ پبلک کے کھلے گا ۔اور ہم باقی ضلعوں میں ٹورنمنٹ کے لئے چترال کی اسپانسر کرینگے تاکہ بچے باقی ضلعوں میں جاکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکے۔اُنہوں نے چترال کی لیڈرشپ کو اور کمیونٹی کو اس مہم میں شامل ہونے پر زوردیا۔

میچ کے مہمان خصوص کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہا کہ چترال میں فٹ بال اور پولو کابہت بڑا ٹیلنٹ موجودہے۔ اور اس چیز کا ولولہ اور ثبوت گروانڈ میں موجود تمائشوں سے صاف ظاہر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا پورا سیٹ پاکستان آرمی،چترال سکاؤٹس کا انفراسٹرکچر آپ ہی کے لئے ہے چاہے آپ ہماری انرول لسٹ کے اندر نہ آتے ہو ،چترال کا ہربچہ میرے بیٹے کے برابر،یہاں کا ہرجوان میرے بھائی اور یہاں کا ہر بزرگ میرے والد صاحب کے برابرہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال سکاؤٹس گراونڈ چترال سکاؤٹس کا نہیں بلکہ چترال کا گراونڈ ہے۔جس کا جو جی چاہئے۔ٹورنمنٹ کے لئے،پریکٹس کے لئے یا سیر کے لئے ضرور آئیں ،چترال سکاؤٹس گراونڈ کسی کے لئے بند نہیں ہوگی۔اُنہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اچھا کھیل کھیلنے اور ٹورنمنٹ ارگنائزر کو کامیاب اور شاندار ٹورنمنٹ کے انعقاد پراُنہیں مبارکباد پیش کی۔

آخر میں صدر محفل اور مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں شیلڈ اور نقد انعامات تقسیم کیئے۔آئی کے ایف کی طر ف سے جیتنے والی ٹیم کو 52ہزار رنر اپ ٹیم کو 26ہزار نقد ،مڈل اور شیلڈ دئیے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button