عوامی مسائل

ضلع ہنزہ میں محکمہ زراعت زمینداروں کی تربیت میں مصروف

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) کسانوں کو جدید زرعی طریقہ کار سے روشناس کرانے کیلئے محکمہ زراعت ہنزہ نگر کی عملی اقدامات قابل ستائش ہیں ۔عوامی حلقے محکمہ زراعت ہنزہ نگر زمینداروں کو جدید زراعت کے ساتھ ہمکنار رکھنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہاہے ۔ مگر گزشتہ کچھ عرصہ سے ہنزہ اور نگر کے تمام LSOsکے زریعے خواتین تنظیمات میں زرعی سرگرمیاں میں خاطر خواہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔ جس میں کسانوں کو تر بیتی کورسز کے زریعے کم سے کم اخراجات پر نامیاتی کھادوں اور دوائیوں کو تیار کرنا اور ان کے استعمال کے زریعے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنا ،نقصان دہ بیماریوں پر قابو پانے کیلئے نہ صرف کسانوں میں شعور اجاگر کیا جارہا ہے ۔ بلکہ ان طریقوں پر عملی اقدامات کرکے زیادہ سے زیادہ فائدہ لے رہے ہیں ۔

مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے محکمہ زراعت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ محکمہ زراعت کی ان اقدامات سے آنے والی دور میں ہنزہ نگر میں معاشی انقلاب آئے گا ۔جدید زراعت کے فروغ کیلئے دن رات محنت کرنے پر محکمہ زراعت کی پوری ٹیم مبارک باد کے مستحق ہے ان ٹرینگ سے زمینداروں کو بہت ہی فائدہ ملے گا ۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہنزہ نگر راجہ مظفر ولی کی خدمات کو سراہا ہے اور اُمید ظاہرکیاہے کہ آئندہ بھی ایسے ہی ورکشاپس کا انعقاد کر کے دور جدید کیساتھ ہم آہنگ کرنے میں مدد فراہم کریگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button