جرائم

چلاس، شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں نیک نامی شخص کے املاک کو آگ لگا دی

چلاس(بیورورپورٹ)تحصیل چلاس کا نواحی گاوں نیاٹ لومر گاوں میں رات کی تاریکی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے نامعلوم افرادنے نیک نامی شخص کے املاک پر آگ لگا دی ،آگ لگنے کی وجہ سے 4مویشی خانے ،ایک جزل سٹور سینکڑوں فٹ عمارتی لکڑی اور سینکڑوں من گھاس جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ،آگ کے شعلے بلند ہونے پر قریبی لوگوں نے متاثرہ لوگوں کو جگایا اور مزید آگ کو پھیلنے پر قابو پالیا گیا ۔

یہ افسوس ناک واقعہ ہفتہ کے روز رات 11بجے پیش آیا ہے ،جب سارے لوگ سوئے ہوئے تھے ،نامعلوم لوگوں نے قریبی آبادیوں کے اوپر سے گزرنے والی واٹرچینل کا پانی بند کر دیا پھراحتیاط سے گاوں میں داخل ہوکر نیک ولد ہارون نامی غریب شخص کے جمع پونجی اور املاک پر آگ لگا کر فرار ہوگئے ،

متاثرہ شخص نے تھک جل تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درخواست دائر کر دیا ہے ،تاہم پولیس اب تک جائے وقوعہ کی طرف روانہ نہیں ہوئی ہے ۔متاثرہ شخص نے انصاف کے حصول کیلئے آئی جی پی اور وزیر اعلی سے اپیل کیا ہے کہ وہ ان کے املاک جلانے والوں کے خلاف عملی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کریں ۔متاثرہ شخص نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ظلم کرنے والوں کا سراغ لگا کر پولیس مجھے انصاف فراہم کرے۔میرا لاکھوں کا نقصان کر دیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button