گلگت بلتستان

علاقے کے بہتر مستقبل کے لئے اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے، وزیر اعلی

گلگت ( پ ر) یوم آزادی گلگت بلتستان کی تقریبات پورے صوبے میں شایان شان طریقے سے منائی گئیں۔ صوبائی دارلحکومت گلگت میں دن کا آغاز یاد گار شہداء چنار باغ میں ایک تقریب سے ہوا جہاں وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن ، فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان طاہر حسین اورانسپکٹر جنرل آف پولیس ظفر اقبال اعوان نے یاد گار شہدا ء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقعے پر صوبائی وزراء ثوبیہ مقدم ، حاجی محمد ابراہیم ثنائی ، ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفر اللہ خان اور اراکین صوبائی اسمبلی اور سول و عسکری ادراوں کے زمہ داران بھی موجود تھے۔

تقریب میں جنگ آزادی گلگت بلتستان کے کئی غازیوں نے بھی شرکت کی اور اس تاریخی د ن کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کئے اور اس تاریخی موقع کو یاد کیا جب گلگت بلتستان کی عوام اور سکاوٹس نے نہتے ہونے کے باوجود اپنے سے کئی گنا بڑی ڈوگرہ افواج کو گلگت بلتستان سے بھگا یا اورآزادی حاصل کی تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ ہم سب کو اس بات کا احساس ہے کہ ہمارے اسلاف اور بزرگوں نے جانی اور مالی قربانیوں کے عوض اس خطے کو آزاد کرایا تھا لیکن اب ہم سب پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اس کو کیسے سنبھالتے ہیں اور اس خطے کو ایک پر امن ، ترقی یافتہ علاقہ بنا کر شاندار مستقبل دے سکتے ہیں اس کے لیئے ضروری ہے کہ ہم ہر طرح کے تعصبات سے بالاتر ہوکر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ہم ہر صورت ان عناصر کر مسترد کریں جو کہ اس خطے کے امن کے درپے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں ہرحال میں امن برقرار رکھنا ہے اور وہ عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کی زمہ داری ہے کہ وہ امن امان برقرا ر رکھنے میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔

اس موقع پر عوام اور مختلف سکولوں کے طلبا ء کی ایک بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک تھی ۔سکولوں کے طلباء نے اس موقع پر نعت اورملی نغمے بھی پیش کئے ۔ بعد ازاں گلگت بلتستان پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button