متفرق

جشن آزادی کے موقعے پر سٹی پارک گاہکوچ میں نو تعمیر شدہ یادگارِ شہدا کا افتتاح

غذر (نعیم انور)غذر میں 69 واں جشن آزادی شا یان شان طریقے سے منایا گیا ۔جشن آزادی کے حوالے سے گاہکوچ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر کرنل واشد وقار تھے تقریب میں صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا ڈپٹی کمشنر غذر میر وقار، ایس ایس پی غذر سلطان فیصل و دیگر اعلیٰ سرکاری افیسران کے علاوہ غذر بھر سے ریٹائرڈ فوجیوں اور شہداء کے ورثاء نے شرکت کی ۔تقریب کے آغاز سے قبل کرنل راشد وقار نے سٹی پارک گاہکوچ میں تعمیر کئے جانے والے یاد گار شہداء کا افتتاح کیا گیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کرنل راشد وقار نے کہا کہ ضلع غذر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے انہوں نے کہا کہ میں ان تمام شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس خطے کی آزادی کے لئے جان کا نظرانہ پیش کیا ۔انہی کی قربانیوں کی بدولت آج گلگت بلتستان کے عوام ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ غذر کے شہداء اور غازیوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ہمیں غذر کے ماؤں پر فخر ہے جنہوں نے لالک جان جیسے بیٹوں کو جنم دیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج وطن عزیز کی دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جو بڑی قربانیوں سے حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے اس موقع پر انہوں نے یادگار شہداء کے ساتھ ایک مینار اور شہداء کی گیلری بنوانے کا بھی اعلان کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button