وزیر اعلی گلگت بلتستان کے باصلاحیت فرزند ہیں، ان کی قیادت میں حکومت درست سمت میں چل رہی ہے، اقبال حسن

وزیر اعلی گلگت بلتستان کے باصلاحیت فرزند ہیں، ان کی قیادت میں حکومت درست سمت میں چل رہی ہے، اقبال حسن

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن نے کہا ہے کہ ہم سب کو تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کے مفاد میں کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ادارے اور معاشرہ مضبوط ہو۔ انکا مزید کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کی لیڈر شپ میں حکومت صیح سمت میں جا رہی ہے اور ساری کابینہ کا عزم ہے کہ درست اوردور رس اثرات رکھنے والے فیصلے کیئے جائیں اور عوام تک ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات کو پہنچایا جائے، وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن خطے کے باصلاحیت فرزند ہیں اور انکی بصیرت کے سب معترف ہیں۔ عوام کو ان سے بہت ساری توقعات ہیں اور نہایت ہی مختصر عرصے میں وزیر اعلیٰ اور انکی کابینہ نے گڈ گورننس کو یقینی بنایا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب یہ صوبہ پاکستان کے باقی صوبوں کے لیئے ایک رول ماڈل بن جائے گا۔ سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبوں کا آغازاس حکومت کی شاندار کامیابی ہے اوراسکے ثمرات سب کو نظر آرہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمیاں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ پائیدار امن اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت خطے کا ہر فرد خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیر اطلاعات نے گلگت میں محکمہ اطلاعات کے دفتر کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن و دیگر زمہ داران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات کو محکمانہ بریفنگ بھی دی گئی اور ادارے کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے محکمہ کی جانب سے حکومتی سرگرمیوں کی اخبارات اور میڈیا میں بھرپور کوریج پراطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت وقت عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے گراں قدر اقدامات کر رہی ہے ۔ عوام کو ان پالیسیوں اور حکومتی اقدامات سے بروقت آگاہ کرنے کے لیئے میڈیا اور محکمہ اطلاعات کا کردار انتہائی اہم ہے، ساتھ ہی ساتھ انکا کہنا تھا کہ حکومت اس ادارے کو مزید مضبوط بنانے اور اس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیئے انہتائی پر عزم ہے ، انہوں نے محکمہ اطلاعات کی جانب سے مختصر عرصے میں کئے جانے والے اقدامات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بہت کم وسائل کے ساتھ بھی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فاروق احمد اور انکی ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کا اچھا استعمال کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ صوبائی حکومت کی عوام دوست کارکردگی کو سب کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس خطے اور ملک کے مفاد میں ہم سب کو جانفشانی سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہمارا عزم ملک کو مستحکم اور خوشحال بنانا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔