عوامی مسائل

التت گاوں کا سیورج لائن ینگ ہر کے مکینوں کے لئے وبال جان بن گیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) التت گاؤں کی سیوریج لائن یئنگ ہر کے مکینوں کے لئے وبال جان بن گیا۔ینگ ہر میں گنش اور التت کے باغات ہیں ۔باغات کو سیراب کرنے والے واحد چینل میں سیوریج لائن کا پانی چھوڈ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔ یئنگ ہر باغات کے مالکان نے میڈیا سےملاقات کے دوران شکایات کے انبار لگادئیے۔

زمینداروں نے کہاکہ سیوریج کے زہریلے پانی سے بہت سے بیماریاں پھیلتی ہیں۔باغات کو پا نی دیتے ہیں تو پھلدار درخت سوکھنے لگتے ہیں ۔گرمیوں کے موسم میں کوئی فروٹ تازہ نہیں ملتا ہے۔ ہم لوگ گزشتہ کئی سالوں سے اس عذاب میں مبتلاہیں۔جبکہ موسم خزاں میں ہر زمیندار سردیوں کے لئے گھاس اور پتے جمع کرتے ہیں تاکہ برف باری کے سیزن میں جانوروں کے چارہ کے لئے استعمال کرسکیں ۔ہم اس علاقے سے گھاس اور پتے بھی استعمال نہیں کرسکتے ۔ہر سال زمینداروں کا لاکھوں میں نقصان ہورہا ہے ۔

یئنگ ہر کے زمینداروں نے TMS التت کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد سیوریج لائن کا پانی بند کیاجائے۔ کیونکہ سیوریج کے پانی کا متبادل لائن موجود ہے۔ یئنگ ہر علاقے کے زمینداروں نے مزید کہاکہ اگر یہ سلسلہ مزید جاری رہا تو وہ قانونی کاروائی کرنے پر مجبور ہونگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button