صحت

محکمہ صحت کے دیگر ملازمین کی طرح مراعات نہیں ملے تو انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے، لیڈی ہیلتھ ورکز کی دھمکی

ہنزہ (اجلال حسین) نیشنل پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکرز محکمہ صحت ہنزہ کی ملازمین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی۔

گزشتہ روز ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لیڈی ہیلتھ ورکروں نے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران اپنے مسائل سے میڈیا کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے ان کے مطالبات مانتے ہوے ان کو مستقل تو کردیا ہے، مگر انہیں محکمہ صحت کے دیگر ملازمین کو ملنے والی مراعات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں، اور گلگت بلتستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت کے دیگر ملازمین کو ملنے والی مراعات ان کو بھی دئیے جائیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button