سیاست

گلگت بلتستان میں آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا، انجینئر اسماعیل

گانچھے( نثارعلی )صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی انجینئر اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن تک پئپلز پارٹی گلگت بلتستان میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی، گلگت بلتستان کی سیاست کی تاریخ میں میں نے دو سب سے بڑے جلسے دیکھے ، ایک حالیہ دنیور کا جلسہ دوسرا 2009 میں یوسف رضا گیلانی کے دورہ سکردو کے مو قع پر ۔ انہوں نے کہا کہ امجد ایڈوکیٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پارٹی کی گراف کو اوپر لائیں گے ، جی بی میں آنیوالا دور پیپلز پارٹی کا ہو گا۔لو گ جور در جوق پی پی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ ضلع گانچھے کی نئی کبنیٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آخوند کاندے ،سید نذر عباس و دیگر پی پی پی کے لئے دن رات محنت کریں گے اور میں ان کی ہر وقت سر پرستی کروں گا۔ پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے اور گلگت بلتستان میں ماضی میں جو کا م پی پی پی نے کیااس کی نظیر نہیں ملتی ، آنیوالے دور مین بھی پی پی پی ہی عوام کی مطالبات پوری کریگی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیور احتجا جی جلسے میں توقعات سے زیادہ لوگوں نے شرکت کیں۔ اگلہ جلسہ سکردو میں بہت جلد سکردو میں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button