متفرق

یوم حسین پر پابندی قبول نہیں، تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کا پریس کانفرنس میں مطالبہ

گلگت ( ارسلان علی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی جنرل سیکریٹری آغا سید علی رضوری ،رکن اسمبلی ڈاکٹر رضوان اور صوبائی ترجمان الیاس صدیقی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں رونماہونے والے واقعات وظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے گلگت بلتستان کے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کو آپس میں سازش کے تحت ایک مرتبہ پھر آپ میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے ،عوام کو جہاں بنیادی حقوق سے محروم رکھاگیاہے وہاں نیشنل اکیشن پلان کو اصل روح کے بجائے صوبائی حکومت سیاسی انتقام کیلئے استعمال کر رہی ہے انہوں نے کہا ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین کا انعقاد کیا جارہاہے گلگت بلتستان میں پابندی مذہبی ہم آہنگی اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے انہوں نے کہاکہ ہر سازش سے نمٹنے کیلئے ہم تیار ہیں تمام گرفتار افرادکو رہاہے کیا جائے گا بصورت دیگر آگ بڑھک اٹھے گی اور پورے گلگت بلتستان میں پھیل جائے گی اور حکمران بھی اس آگ میں جل جائیں گے انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ کالعدم جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کرکے انکی فر مائش پر اکیشن پلان چلاتے ہیں محرم سے اب تک صوبہ سندھ اور خاص کر کراچی میں عزاداروں کو نشانہ بنایا جاتارہاہے ۔سندھ حکومت شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انکی پشت پناہی کرنے والوں کو گرفتار کرکنے کے بجائے شہداکی تدفین کے دوران ڈول کی تھاپ پر یوم شہدا منانے میں مصروف رہی اور آج تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔

مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے رہنماء نے کہا ہے کہ علامہ مرزہ یوسف حسین ،فیصل رضاعابدی اور عارف قمبری سمیت گلگت سے گرفتار طلبہ کو جلدرہاکیاجائے ،برابری کی بنیاد پر حکومتی اقدامات حالات خراب کرنے کا سبب بن رہے ہیں گلگت بلتستان میں طالبانی حکومت حالات کسی اور طرف لیکر جارہی ہے مجلس وحد ت المسلمین فیصل رضاعابدی اور عارف قمبری کی گرفتاری پر سرپا احتجاج ہیں دہشتگردوں کو چھوٹ اور امن پسندوں کو گرفتار کیا جارہاہے اگر یہ سلسلہ جاری رہاتو ہر گلی کوچہ سے اس اقدام کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی ۔طالبانی اور مودی کے ایجنڈے پر کاربن حکومت حالات کسی اور طرف لیکر جارہی ہے حسین سب کا ہے دنیا میں امن امام حسین کی وجہ سے ہے امام حسین نے ہمیں امن کا درس دیا ہے طالبانی حکمران پر امن حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں پاک آرمی کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ پاک فوج اور عوام کو لڑانے کی سازش ہورہی ہے افواج پاکستان گلگت بلتستان کے امن کو بچانے کیلئے آگے آئیں ،ہر ساش سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں تمام گرفتار افراد کو فی الفور رہاکیاجائے گا بصورت دیگر یہ آگ پورے گلگت بلتستان میں پھیل جائے گی اور حکمران بھی اس آگ میں جل جائیں گے۔

پنجاب کی پالیسیوں کو یہاں نافذ نہیں ہونے د یں گے۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دےئے جائیں ہم نے ہمیشہ آئینی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے آج بھی اسی پر قائم ہیں سی پیک منصوبے پر بھی جی بی کے عوام کے تحفظات دور کئے جائیں ، ثقافتی شو اور دیگر پروگرام منعقد ہوتے ہیں ان پرکوئی مولوی پابندی کیلئے مطالبہ کیوں نہیں کرتا ۔ یوم حسین کا پروگرام ضرور ہو لیکن کوئی منافرتی تقاریر پر پابندی لگائی جائے منافرت کی کوئی بات ہوگی تو ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

ممبر اسمبلی حاجی رضوان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ایجنسیوں کو چھینک آنے کا بھی پتا چلتاہے لیکن گزشتہ سال یونیورسٹی میں حملہ کرنے والوں کا آج تک پتا نہیں لگایاجاسکاہے کون لوگ تھے اور کہاں سے کس کے کہنے پر آئے تھے آج تک ہمیں معلوم نہ ہو سکاہے۔ بیلنس پالیسی پر عمل کیا جارہاہے جس کی وجہ سے منافرت پیدا کی جارہی اس پالیسی کو ختم کیا جائے مجرموں کو گرفتار کرنے کا نہیں بے گناہ افراد کو گرفتار کرنے پر احتجاج کر رہیں اگر کوئی مجرم ہے تو ہمیں بتایا جائے ہم خود قانون کے حوالے کریں گے ۔ببیرونی آقاؤں کے اشاروں پر حالات خراب کئے جارہے ہیں ایران گیس پائب لائین منصوبہ کو جن لوگوں نے خراب کیا وہی لوگ سی پیک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور گلگت کے حالات بھی وہیں خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم آج بھی مشترکہ طور پر یوم حسین منانے کیلئے تیار ہیں اس حوالے سے اہلسنت کے راہنماؤں سے کئی مرتبہ آج سے پہلے ملاقات بھی کی ہے مولانا سرورشاہ ، مولاناعبدالسمیع سے بات کی لیکن انکی خواہش کے باوجودہم مشترکہ طور پر یوم حسین نہ مناسکے اس سے اندازہ ہوتاہے کہ کوئی تیسری قوت ہمارے درمیان دوریاں پیدا کر رہی ہے ان ساشوں کا ناکام بنانے کیلئے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا اہلسنت آئیں آج بھی یوم حسین ایک ساتھ منانے کیلئے تیار ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button