عوامی مسائل

نادرا کی سست انٹرنیٹ کی وجہ سے ضلع ہنزہ میں سائلین خوار ہو رہے ہیں

ہنزہ( اجلال حسین ) ہنزہ نادرا افس(NADRA) میں انٹر نیٹ سست روی کاشکار، دور افتادہ علاقوں سے آنے والے سائلین کو گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد مایوس گھر جانا پڑ رہا ہے۔ ضلع ہنزہ نادرا افس سی این آئی سی CNICاور فارم ب کے حصول کے لئے عوام کو گھنٹوں بھر قطاروں میں بیٹھنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکی وجہ سے نہ صرف ضلع ہنزہ کے دور افتادہ علاقے شمشال ، چپورسن بلکہ ضلع نگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ گھنٹوں بھر انتظار کرنے والے سائلین کا کہنا ہے کہ دفتر میں کام سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے نہ صرف دن بھر انتظار بلکہ ہزاروں رقم خرچ کرنے کے ساتھ مایوسی کے عالم میں گھر جانے پر مجبور ہوتے ہیں،جبکہ دوسری جانب نادار حکام نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کر تے ہے کہ CNICاور فارم ب کے لئے جو بھی سائل آتے ہے ان کاکام جلد از جلد مکمل کرکے واپس کرنے کی کوشش کرتے ہے مگر انٹرنیٹ کی سست روی سے تھوڑا سا انتظار کر نا پڑتا ہے جبکہ دوسری جانب عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے نادرا افس میں ایک ہی جگہ ڈیٹا انٹری کا کاونٹر لگایا ہے اور انشااللہ بہت جلد دوسرے کاونٹر کے لئے بھی بالا حکام سے اپیل کی ہے جوں ہی اجازت نامہ ملے دوسرے کاونٹر کا بھی بندوبست کیا جائے گا جس سے سائیلوں کے مشکلات میں کمی ہو گی۔عوامی حلقوں نے نادرا کے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ علی آباد نادرا افس مرکز میں ہونے کی وجہ سے نہ صرف بالائی ہنزہ بلکہ بالائی نگر ، ساس ویلی اور سنٹر ہنزہ سے بھی عوام کا رش ہوتا ہے انٹر نیٹ سسٹم کے علاوہ افس میں کام کرنے والے عملہ میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ دور دراز سے انے والی مسافروں کو مشکلات نہ ہو۔ ا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button