زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے گلگت کے علاقے بسین میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جان بحق، ایک شدید زخمی

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (عبدالرحمن بخاری) گلگت شہر کے نواحی علاقے بسین میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد قتل ہو گئے ہیں،جبکہ مقتول بھائیوں کے ایک اور سگے بھائی کو شدید زخمی حالت میں ایبٹ آباد علاج کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بسین میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے دو چچا زاد بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل اور ایک چچا زاد بھائی کو شدید زخمی کردیا ہے۔ دو مقتول سگے بھائی تھے۔ ہلاکتوں کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔