متفرق

امامیہ سپریم کونسل نے ہماری سفارشات کوتسلیم نہیں کیا،ثالثی کے عمل سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی

گلگت(نمائندہ خصو صی) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ ہم حکومت اور امامیہ سپریم کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ناتواں کاندھوں پر بوجھ ڈالا اور عوامی ایکشن کمیٹی بطور ثالث حکومت کو موجودہ مخدوش صورتحال کے پیش نظر عوامی ایکشن کمیٹی نے سفارشات اور ترجیحات مرتب کر کے پیش کر دیا جس کو حکومت نے من و عن تسلیم کر لیا اور آخری وقت تک حکومت کے اراکین کے ساتھ اس مفاہمت پر مکمل رضا مندی تھی اور حکومت نے ایک بہترین اور مستقل حل قرار دیکر عوامی ایکشن کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آخری وقت تک عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل تمام اراکین متفق تھے اور دوران گفتگو اسلامی تحریک کے رکن قائم علی شاہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اراکین ممبران اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا اور آج نا معلوم وجوہات پر امامیہ سپریم کونسل نے عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پیش کر دہ سفارشات کو مسترد کر کے اپنا لائحہ عمل کا اعلان کیا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا اور بطور ثالثی جرگہ ہم نے بہترین سفارشات مرتب کر کے صوبائی حکومت کو پیش کیا تھا جس سے اب ہم دستبر دار ہو کر امامیہ سپریم کونسل اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کا حل ایک ٹیبل پر بیٹھ کر نکالا جائے اور عوام سمیت اہلسنت اور امامیہ اسماعیلی ریجنل کونسل سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس مسلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ آج بھی ہم امامیہ سپریم کونسل اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پریس بریفنگ سے خطب کرتے ہوئے مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ ہم حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا اور ہماری سفارشات کو تسلیم کیا اور اب بھی ہم مزید علاقے کے مفاد کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

نظام الدین نے کہا کہ ہم ایک پر امن طریقے سے مسئلے کے حل کیلئے جا رہے تھے جس پر ہم نا کام ہوئے لیکن ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے جبکہ امامیہ کونسل کے ممبر سید یعصب الدین نے کہا کہ ہم نے جو مسودہ حکومت کو پیش کیا تھا اس پر امامیہ سپریم کونسل راضی نہیں تھی جس پر میں نے امامیہ کونسل کی ممبر شپ سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے اور مزید ہم ایکشن کمیٹی میں علاقے کے مفاد کے لئے کام کرینگے۔ اس دوران محمد فاروق، راجہ ناصر نے بھی عوام سے پر امن رہنے کی تاکید کی اور اس مسئلے کے پر امن حل کیلئے دونوں فریقین سے اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button