سیاست

صوبائی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے پیپلز پارٹی پر الزامات لگا رہی ہے، سعدیہ دانش

گلگت(خصوصی نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پریس کانفرنس کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ،اپنے نااہلی اور فرقہ ورانہ سوچ کو چھپانے پاکستان مسلم لیگ ن کے نمک خوار پیپلزپارٹی پر الزامات لگارہے ہیں ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تمام طر تعصبات سے بالاتر ہو کر عوام کے حقوق کی بات کی ہے ۔

ہفتہ کے روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کا یکم نومبر کے جلسہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور تمام طبقات کی نمائندگی ن لیگ کو برداشت نہیں ہو رہی ہے اس لئے حکومت نان ایشوز کو ایشو بناکے گلگت بلتستان کا پر امن ماحوام خراب کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اندھے اور بہرے بن کر حکومت نہیں کی جاسکتی ہے حکومت کو سنا بھی ہوگا اور اپنی انکھیں کھول کے دیکھنا بھی ہوگا ۔امام حسینؑ اسلام کی بقا ء اور سلامتی کے نام ہے ایسی شخصیات کو متنازعہ بنا کے حکومت اپنے مذموم مقاصد کامیا ب نہیں ہوسکتی ہے ۔

سعدیہ دانش نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جو مساجدریگولیشن ایکٹ بناکے مساجد بورٹ میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شامل کرکے مسلکی مسائل حل کرنے اور پارلیمانی امن کمیٹی کے ذریعے امن و آمان کو یقینی بنایا تھا اسے حکومت نے جان بوجھ کر غیر فعال کر دیا تاکہ اس اس کے کریڈٹ پیپلزپارٹی کو نہ جاسکے ،اندھے اور بہری حکومتیں زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button