تعلیم

ہنزہ میں یومِ اقبال کی مناسبت سے تقریب منعقد، پوزیشن لینے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی

ہنزہ (اجلال حسین ) یوم اقبال کی مناسبت سے ضلع ہنزہ کے ہیڈکوارٹر علی آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران افکارِ اقبال پر روشنی ڈالی گئی۔ اس دوران خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال کی زندگی نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

اس موقعے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے پوزیشن لینے والی طالبات کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ ہمیں خوشی ہو گی کہ جس طرح طلبہ نے آج مڈل سطح پر گلگت بلتستان میں نمایاں پوزیشن حاصل کیا ہے، بلکل اسی طرح سیکنڈری سطح پر بھی پوزیشن لیکر نہ صرف گرلز ہائی سکول علی آباد کا بلکہ گلگت بلتستان اور پاکستان بھر میں علاقے کا نام روشن کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی محنت کے ساتھ والدین کے تعاون اور طلبہ کی جدوجہد کی بدولت آج سرکاری سکولوں کی طالبات نے گلگت بلتستان میں پوزیشن حاصل کرکے محکمہ تعلیم ہنزہ کے حکام کا سر فخر سے اونچا کیا ہے جس کے لئے ہم والدین اور اساتذہ کا شکر گزار ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اسی طرح نصابی سرگرمیوں میں محنت کرتے ہوئے علاقے کے ساتھ محکمے کا نام بھی روشن کرینگے۔

انہوں نے پرنسپل گرلز ہائی سکول علی آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی تعمیرات جو کہ خستہ حالی کا شکار ہے کو ماہرین کی جانب سے خطرناک قرار دینے کے بعد کھلے اسمان تلے پڑھاتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کیاگیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ماہرین کی سفارشات اور دستاویزات کو مد نظر رکھتے ہوئے بالا حکام سکول بلڈنگ کو ازسر نو تعمیر کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرینگے۔

govt-girls-school-jpg-2

اس موقع پر صدر اساتزہ تنظم ہنزہ محمد حسن صفا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مبارکباد پیش کرتے ہے گرلز ہائی سکول علی آباد جنکے طالبات نے گلگت بلتستان سطح پر نمایاں کارکردگی کی وجہ سے علاقہ کا نام روشن کیا اور ہم توقع کرتے ہے کہ گرلز ہائی سکول علی آباد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دیگر سرکاری وغیر سرکاری سکول بھی تعلیمی میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔

سکول کی پرنسپل نسیم اختر نے مہمانوں کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ انشاللہ سکول اساتذہ کی کوشش ہوگی کہ جس طرح مڈل سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے لئے کردار ادا کیا ہے سکنڈری سطح پر نمایاں کارکردگی حاصل کرتے ہوئے علاقے کا نام روشن کرینگے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن محکمہ تعلیم ہنزہ جبار خان اور صدر ٹیچر ایسوسی ایشن محمد حسین صفا نے گلگت بلتستان سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات کو انعامات سے نوازہ گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button