عوامی مسائل

ضلع کھرمنگ میں گندم کی قلت برقرار، دو مہینے کا کوٹہ ابھی تک نہیں ملا

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) کھرمنگ بھر میں گندم کی قلت دور نہ کی جاسکی پچھلے چھ مہینے سے گندم کی ڈپوز خالی پڑے ہوئے ہیں حکومت کی ناْص پالیسی کی وجہ سے پچھلے دو مہینے کا کوٹہ بھی متعلقہ ڈپوز کو فراہم نہیں کی جاسکی ہے جس کی وجہ سے گھروں میں فاقوں تک کی نوبت آئی ہوئی ہے انتظامیہ بھی اس سلسلے میں خاموش دکھائی دیتی ہے۔ زرائع کے مطابق مہدی آباد منٹھوکہ ، مادھوپور طولتی کھرمنگ اور بارڈر ایریاز میں گندم نہ ملنے کی وجہ سے قحط کا سماں ہے عوام زہنی ازیت میں مبتلاہے عوامی حلقے نے کہا ہے کہ غریب عوام اس مہنگائی کے دور میں بھی بازار سے 2100 روپے کی آٹا خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے گھر وں کا بجٹ چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں متعلقہ محکمے کے آفیسروں اور ٹھکیداروں کی ملی بھگت سے گندم بحران پیش آرہی ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہدی آباد تا گنگنی تک کے تمام ڈپوجات کو جلد گندم فراہم کیا جائے تاکہ غریب عوام مہنگے داموں فائن آٹا خریدنے پر مجبو ر نہ ہو جائیں ساتھ ساتھ بحران کے زمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button