تھور میں دو کمسن چور پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

تھور میں دو کمسن چور پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس کی تحصیل تھور میں چوری کی واردات میں ملوث گروہ کو دیامر پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔10سالہ دو جوانوں نے رات کی تاریکی سے تھور بازار میں واقع دکان کے تالے توڑ کر سامان چرانے کی کوشش کی۔ دکان سے باہر نکلے تو پولیس اہلکاروں نے ان کمسن چوروں کو دھر لیا، اور تھانے میں بند کردیا۔ رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے نوعمر چوروں کو بعد ازاں جیل بھیجا گیا۔

ایس ایچ او تھور فقیر محمد کے مطابق تھور میں چوروں کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے ،علاقے میں امن کو بحال رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔