واپڈا اور انتظامیہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کر رہے ہیں، پریس کانفرنس

واپڈا اور انتظامیہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کر رہے ہیں، پریس کانفرنس

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(مجیب الرحمان)متاثرین ڈیم کمیٹی حلقہ 1تھک گینی گوہر آباد کے راہنماؤں نجم خان،نوشاد عالم،حاجی ممتاز،بابر خان مولانا عبدالرؤف، محمود احمد قریشی،نور محمد قریشی و دیگر نے چلاس میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا اور انتظامیہ متاثرین ڈیم کمیٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد نہیں کر رہا ہے۔واپڈا اور انتظامیہ اپنی من مانی کر کے اندرون لائن اور بیرون لائن کے نام پر متاثرین کے املاک و اراضی کے معاوضے ادا نہیں کر رہے ہیں۔معاہدے میں اندرون و بیرون لائن کا کوئی ذکر ہی نہیں تھا۔کرپشن کے لئے نیا کھاتا کھول دیا گیا ہے۔معاہدے کے مطابق موجودہ ہیئت کے مطابق متاثرین کے تمام اراضی و املاک کی پے منٹ کرنا تھی۔عوام اور کمیٹی کو اعتمادمیں لے کر تمام معاملات نمٹانے تھے مگر واپڈا اپنی من مانی کرتے ہوئے متاثرین ڈیم کو دیوار سے لگا رہا ہے۔تھلپن سے التشی بونر داس تک معاوضوں کی عدم ادائیگی سے متاثرین ڈیم شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔مذکورہ ایرئے کے علاوہ دیگر ایریاز میں معاوضے ادا کئے گئے ہیں لیکن اس ایریا ء کی پے منٹ روکنا ڈیم متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔راہنماؤں نے مزید کہا کہ ڈیم کمیٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں موجودہ ہیئت ،ریٹس اور سروے کے دوران کمیٹی کے ممبران کو شامل کرنا واضح تھا۔جبکہ اس معاہدے کو پس پشت ڈالکر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔جو سراسر نا انصافی اور متاثرین ڈیم کے ساتھ زیادتی ہے۔متاثرین ڈیم کے ساتھ موجودہ ہئیت داسز کی ویریفکیشن ،کمرشل حدود اور عمارتوں کے سروے میں پی ڈبلیو ڈی کے عملے کو بھی شامل کرنے سمیت کمیٹی کی نمائندگی بھی شامل تھی۔پس پشت ڈالکر اپنی مرضی مسلط کرنا کرپشن کے سوا کچھ نہیں جو کسی صورت منظور نہیں ہے۔فوری طور پر معاہدے کے مطابق عملدرآمد کر کے متاثرین کو مطمئن کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر دسمبر تک معاہدے کے تحت معاوضوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو متاثرین کی مرضی کے مطابق نیا ریٹ مقرر ہوگا۔واپڈا اور انتظامیہ متاثرین کے معاوضے ادا نہ کر کے ڈیم کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے سے اجتناب کرے۔اور مزیدمسائل پیدا کرنے سے باز آجائے اور متاثرین سے کئے ہوئے وعدوں اور معاہدے کے تحت ادائگی یقینی بنائے ۔

متاثرین ڈیم کمیٹی کے راہنماؤں نے مطالبات پر عملدرآمد کے لئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے تک مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔اور عوام کو سڑکوں پر لایا جائے گا اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری واپڈا اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔