تعلیم

حسینی گوجال میں واقع پرائمری سکول نو سال گزرنے کے بعد بھی اپ گریڈ نہ ہوسکا

گلگت( سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم کی تعلیم دشمنی کے باعث حسینی گوجال میں واقع پر ائمری سکول 9سال بعد بھی اپ گریڈ نہیں ہو سکا۔2007میں پرائمری سکول کو اپ گریڈ کر کے مڈل سکول بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن 9سال گزرنے کے باوجود اس اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔ اپ گریڈ نہ ہونے سے گاؤں کے طلباء وطالبات 15کلو میٹر دور گلمت گورنمنٹ ہائی سکول جانے پر مجبور ہیں۔ سکول منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین شیر ولی سے بتایا کہ ہمارے بچے شدید سردی میں مڈل تعلیم حاصل کرنے کے لئے 15کلومیٹر جانا پڑ رہا ہے۔ بعض دفعہ سردی نقطہ انجماد سے گر جانے سے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سال کے آئی یو ایگزامنش بورڈ میں پانچویں کلاس میں ذاکریا نے اس سکول سے پورے گلگت بلتستان ٹاپ ٹین میں پاس کیا تھا۔ اس سکول کے بچوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے لیکن گھر کے دروازے میں تعلیم کی سہولیت میسر نہ ہونے سے ان کی تعلیمی صلاحیتں ضائع ہو رہی ہے۔ اگر ہمارے بچوں کو گھر کے دروازے میں مڈل سکول اپ گریڈ نہ ہو سکا تو احتجاج پر مجبور ہو ھائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button