جرائم

خفیہ اطلاع پر چھاپہ، چلاس میں دکان سے غیر قانونی ہتھیار برآمد، ملزم گرفتار

چلاس(کرائم رپورٹ)سٹی تھانہ چلاس پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی ،دکان پر چھاپہ غیر قانونی اسلحہ برآمد ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایچ او سٹی تھانہ چلاس شاہ سرور کی قیادت میں پولیس نے نیاٹ مارکیٹ میں واقع ایک دکان پر چھاپہ مارا۔تلاشی کے دوران دکان سے تین تیس بور پستول،تین پستول میگزین،ایک میگزین ایس ایم جی،260کارتوس جن میں ایس ایم جی،7mm،9 ایم ایم،تیس بور،بتیس بور اور بارہ بور کے برآمد کر لئے گئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم سے تفتیش کے بعد واضح ہو گا کہ اسلحہ کس مقصد کے لئے رکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آئی جی پولیس کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی دیامرمحمد شعیب خرم جانباز کی نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی اسلحے کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button