عوامی مسائل

شگر کے علاقے ہمیسل میں آتشزدگی سے دو گھر جل کر خاکستر ہوگئے، دو کو جزوی نقصان پہنچا

شگر(عابد شگری) شگر ہمیسل میں آتشزدگی سے دو گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔جبکہ دو گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔گھرمیں موجود تمام اشیاء بھی آگ کی نذر ہوگئے۔تفصیلات کیمطابق شگر کے تسر یونین کے آخری گاؤں ہمیسل میں گذشتہ دنوں دن کے دو بجے ایک گھر کو اچانک لگی جس نے آس پاس دیگر گھروں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ تحت آگ بجھانے کیلئے سر توڑ کوشش کی۔ جس میں ساتھ کے گاؤں کے لوگوں نے بھی حصہ لیا۔بارہ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد رات تین بجے آگ پر قابو پایا گیا۔ تاہم دو گھر مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوگئے۔ جس میں موجود تمام سامان اور اشیاء مکمل جل گئے۔تاہم قریبی دوسرے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

اصغریہ سٹوڈنس آرگنائزیشن ہمیسل شگر کے رہنماء فدا علی سحر نے کہا ہے کہ بروقت ریسکیو اور آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈکی گاڑیاں اور مشینری پہنچ جاتے توزیادہ نقصان سے بچ جاتے۔انہوں نے حکومتی اداروں اور شگر انتظامیہ سے متاثرہ خاندان سے مالی تعاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچانے کیلئے مناسب اقدامات اور ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button