عوامی مسائل

چترال، سوسوم میں ہائیر سکینڈری سکول بنایا جائے گا، کریم آباد روڈ کے لئے 2کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، ایم پی اے سلیم خان

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)چیئرمین ڈیڈک وممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان یوسی کریم آبادکادورہ ،کریم آ بادمیں کئی افراد اپنی برادری سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔اس موقع پر ہرت،سوسوم اورکیار میں ویلچ کونسلوں کے ناظمین،کونسلرز،علاقے کے عمائدین اورپارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کی پشت پناہی کرکے آیاہے اور چترال میں جوبھی ترقیاتی کام ہوچکے ہیں وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی نشانی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب بھی پی پی پی کی حکومت آئی سب سے زیادہ فائدہ چترال کوپہنچاہے جس کی زندہ مثال عوام کے سامنے ہیں جبکہ دوسر ے سیاسی پارٹی لوگ الیکشن کے موقع ان پسماندہ علاقوں میں آکرعوام کو سبزباغ دکھاووٹ لینے کے بعد پانچ سال تک دوربین میں بھی نظرنہیں آتے ہیں اورعوامی مسائل پرکوئی بھی توجہ نہیں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت چترال میں پی ٹی آئی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کی حکومت ہے لیکن پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی بھی جماعت یوسی کریم آباد کی نام تک نہیں لیاہے وہ بھی عوامی ووٹوں سے منتخب ہوکرآئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں ارندوسے لے کرگوبور اور کوہ تک برابری کی بنیادپر ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کی کوشش کی ہے جوکہ سب کے سامنے ہے۔رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان نے گور نمنٹ ہائی سکول سوسوم کوہائی سکینڈری کادرجہ دینے ،ہرت میں امتحانی سینٹرقائم کرنے،کریم آباد روڈ کے لئے 2کروڑ روپے،کیار پائپ لاین کیلئے ایک کروڑ روپے، مشہد سوسوم کے حفاظتی بندکیلئے دس لاکھ روپے اوردیگرچھوٹے ترقیاتی اوربحالی کے کاموں کے لئے لاکھوں روپے کاباقاعدہ اعلان کیا۔انہوں نے زیرتعمیرمنصوبوں کی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جار ی کردی۔اس موقع پر ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی کریم آبادیعقوب خان سابق ممبرفیروزخان،مس خان،پناہ خان ،وی سی ناظم زیربلی خان،علی مراد خان،اوردیگرمقریرین نے ایم پی اے کی کارکردگی کوسلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ سلیم خان نے چترال میں ترقیاتی کاموں کی جال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے ۔یوسی کریم آبادکے عوام ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گی ۔اس موقع لیڈی کونسلرریحانہ ،شیرین خان ،ژانہ گل،زیر بلی چیئرمین،شیرگلاب اورنوجوانوں کے آل مسلم لیگ،پاکستان تحریک انصاف اوردیگرپارٹیوں کوچھوڈ کرپاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button