عوامی مسائل

چائلڈ لیبر پروٹیکشن بل ترجمہ جلد اسمبلی سے منظور ہوگا، بی بی سلیمہ

گلگت(ارسلان علی) ایم ڈبلیو ایم کی ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر پروٹیکشن بل ترجمہ کے آخری مراحل میں ہے جو بہت جلد اسمبلی سے منظور ہوگا اور اس بل کو قانونی شکل دے کر عملدآمد کروایا جائے گا ۔انہوں نے منگل کے روز ورشگوم ایریا ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام چائلڈ لیبر پورٹیکشن بل کے حوالے سے منعقدہ سیکشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ممبر اسمبلی کو اس کی ذمہ داری دی جائے گی کہ اپنے حلقہ میں سروے کروائے اور اس حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کرے ۔قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کی اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتہ میں ہورہاہے جس میں یہ بل پاس کیا جائے گا جو کہ انگریزی سے اردو ترجمعہ کے لئے UNICEFکو دیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بل اسمبلی میں لانے کا مقصد گلگت بلتستان میں غریب بچوں کو مزدوری سے بچاکر تعلیم کی طرف لے جانا ہے اور ان کے ہاتھ میں مزدوری کے سامان دینے کے بجائے پین اور کاپی دینا ہے اور جدید دور کے ساتھ ان کو ہم آہنگ کرنا ہے ۔بی بی سلیمہ نے کہا کہ اس بل پر تمام ارکین اسمبلی متفق ہے کسی کو اس بل پر اطراز نہیں ہے اورچائلڈلیبر پروٹیکشن بل کو بلوچستان اسمبلی سے پاس کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا ہم نے اس بل کو پہلے پائلٹ پراجیکٹ میں گلگت شہر کو رکھا تھا لیکن یونیسف نے اس میں 50فیصدفنڈنگ کرنے کی یقین دہانی کروانے پر ہم اس حوالے سے پورے گلگت بلتستان میں سروے کروارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قانون ساز اسمبلی میں خواتین اور بچوں سمیت انسانی حقوق کے لئے ہر وقت آوا زاٹھاتی رہونگی اور بالخصوص گلگت بلتستان میں خواتین کی حقوق پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے جو اس سے قبل والی حکومتوں نے خواتین کی حقو ق پر کچھ نہیں کیا صرف اور صرف خواتین کے مخصوص نشستوں پر منتخب ہو کر اپنے زاتی عیاشیوں اور ٹی اے ڈی اے بناتے رہے اور جائدادیں بنائی ہیں۔واضح رہے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن اسمبلی بی بی سلیمہ نے چائلڈ پروٹیکشن بل کو گزشتہ ماہ اسمبلی میں پیش کیا تھا جس پر عوامی حلقوں نے بہت سرہا گیا تھا اور اس بل کو اردو میں ترجمہ کے لئے اقوامتحدہ کے ضلعی ادارہ یونیسف کو دیا گیا ہے جو ترجمعہ کے بعد اسمبلی میں دوبارہ پیش کیا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button