عوامی مسائل

ڈپٹی کمشنر دیامر نے سرکاری محکموں میں کھلبلی مچادی، متعدد ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دے دیا

چلاس(مجیب الرحمان)ڈپٹی کمشنر کا سرکاری اداروں پرچھاپے ،ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں۔متعدد ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک کا تحصیلدار ایل آر نثار احمد کے ہمراہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی ،ایجوکیشن،بلدیہ،ہیلتھ اور دیگر اداروں پر اچانک چھاپے مارے اور ملازمین کی حاضری چیک کی۔متعدد غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کے احکامات دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ملازمین پابندی وقت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں صحیح انداز میں نبھائیں۔کوئی بھی ملازم یا آفیسر غیر حاضر پایا گیا تو انکے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوامی مشکلات اور مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی ہر گز نہ برتی جائے۔عوام کسی بھی محکمے کی غفلت یا عدم موجودگی کی اطلاع کر دیں فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سرکاری دفاتر پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر کی چھاپہ مار کاروائی کے بعد سرکاری ملازمین کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور اپنی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے وقت پر دفاتر میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button