عوامی مسائل

گلگت سے گاہکوچ تک فاصلہ کم نکلا، کرایہ میں اٹھارہ روپے کی کمی

گاہکوچ(معراج علی عباسی)عوامی شکایات پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا فوری ایکشن ، گاہکوچ سے گلگت تک فاصلہ 9 کلومیٹر کم پایا گیا ۔ پہلے گاہکوچ سے گلگت تک 78 کلومیٹر کے حساب سے کرایہ نامہ جاری کردیا گیا تھا ۔ اب یہ فاصلہ کم ہوکر 69 کلومیٹر ہوگیا ۔ محکمہ نے کرایہ 160 روپے کے بجائے 142 روپے کردیا ۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر غذر میر انتخاب الحق نے میڈیا کو بتایا کہ سابق ادوار میں گاہکوچ سے گلگت تک کا فاصلہ 78 کلومیٹر رکھا گیا تھا ۔ عوامی شکایات کو نوٹس لیتے ہوئے چیک کیا گیا تو یہ فاصلہ 69 کلومیٹر نکل آیا جس کے بعد فوری طور پر کرایہ ناموں میں نظر ثانی کی گئی اور گاہکوچ سے گلگت تک کا کرایہ 160 روپے کم کرکے 142 روپے کردیا گیا ہے جبکہ گاہکوچ سے تحصیل پونیال کے دیگر دیہاتوں تک کے کرایہ ناموں میں بھی رد و بدل کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ طو رپر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور اس نئے کرایہ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیموں کو بھی متحرک کردیا گیا ہے ۔ مسافروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے قانون کے تقاضے پور ے کرتے ہوئے انتہائی مناسب کرایہ نامہ جاری کردیا گیا جس پر عمل درآمد کرنا ٹرانسپورٹرز کی ذمہ داری ہے محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کا ٹرانسپورٹرز کے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے انہوں نے کہ تحصیل گوپس کا کرایہ نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے آئند چند روز میں تحصیل یاسین اور دیگر موضعات کے لئے بھی کرایہ نامہ جاری کیا جائیگا ۔ مسافر شکایت دفتر تک ضرور پہنچائیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button