سیاحت

"گلگت بلتستان کی آواز عربستان سے” عرب ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان کی سیاحت، ثقافت اور دیگر خوبصورتی کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کے سلسلے میں ایک اور اہم کاوش، سعودی عرب میں مقیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی کوشش پراتن نامی عرب ٹی وی چینل پر ہر ہفتے ’’گلگت بلتستان کی آواز عربستان سے‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام نشرکیا جا نے لگا جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے ماہرین علاقائی سیاحت ، ثقافت ، ادب، موسیقی اور خطے کی دیگر نمایاں خصوصیات پر گفتگو کرکے دنیا کو ایک مثبت پیغام دینے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں اتن ٹی وی پر ہونے والے چند پروگراموں کو گلگت بلتستان اور بیرونی دنیا سے ناظرین کی جانب سے بھرپورپذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اتن ٹی وی پر اس منفرد پروگرام کے میزبان و یاسین غذر سے تعلق رکھنے والے نوجوان سماجی رہنماء اسلم بیگ بیگل نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر نشر ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفردپروگرام ہے جس عرب ممالک میں مقیم گلگت بلتستان کے نوجوانوں اور سوشل میڈیا کے صارفین کی اصرارپر نشرکیا جاتا ہے۔ اس پروگرام سے گلگت بلتستان کی سیاحتی مقامات کی عالمی سطح پر تشہیر اور علاقائی ثقافت وفن وادب کی ترویج میں بھی بھرپورمددملے گی۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر اس پروگرام کو دیکھ کر اس حوالے سے اپنے مفید مشوروں اور تجاویز سے میزبان کو اگاہ کریں تاکہ بہتر سے بہتر نشریات کو یقینی بنایا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button