متفرق

خومر گلگت میں ایک مکان میں آتشزدگی سے بچی زخمی، فائر بریگیڈ نے بروقت آگ پر قابو پا لیا

گلگت (پ ر) خومرکے علاقے میں دن کے12 بجے محبوب نامی شخص کے مکان کے ایک کمرے میں گیس لیکیج کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پورے مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والی فائر ٹینڈر گاڈیاں اور ایمبولینس بروقت جائے حادثہ پر پہنچے اور آگ کی وجہ سے زخمی ہونے والی پانچ سالہ بچی فاطمہ کوریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے شہید سیف الرحمن ہسپتال منتقل کردیا ۔

جبکہ 10 منٹ کے قلیل وقت میں آگ کو مزید پھیلنے سے رو کتے ہوئے مکمل قابو پالیا گیاجسکی وجہ سے مکان کے دوسرے کمرے اور اردگرد کے دیگر مکانات محفوظ رہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button