عوامی مسائل

ضلع شگر کے مختلف اہم علاقے ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات سے ہنوز محروم

شگر(عابد شگری)دفاعی اور سیاحتی اعتبار سے اہمیت کے حامل ضلع شگر کے علاقے برالدو،باشہ،تسر اور گلاب پور ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات سے محروم ہے۔مواصلات کی سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے لوگوں کو اپنے پیاروں سمیت ملک کے دیگر حصوں سے رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا۔کہ ان علاقوں کی آبادی ہزارون میں ہیں جبکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں سمیت دفاعی اعتبار سے یہ علاقے انتہائی اہمیت کے حامل ہونے کے باؤجود سرکار اور نجی ادارے ان علاقوں میں ٹیلی مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والوں کو ملک و دیگر ممالک میں رابطے کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ حادثات اور ایمرجنسی میں لوگوں کو کئی سو کلو میٹر دور آکر رابطہ کرنا پڑتا ہے۔لوگوں نے ایس کام اور دیگر موبائل نیٹ ورک ادارون کے حکام سے مطالبہ کیا ہے وہ ان علاقوں میں موبائل نیٹ ورک قائم کرنے کیلئے فوری طور اقدامات کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button