سیاست

ضلع گھانچے میں پیپلز پارٹی مضبوط ہورہی ہے، نائب صدر غلام حیدر

گانچھے(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گانچھے کے نائب صدر غلام حیدر نے پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہاربے نظیر بھٹو کے مشن کو گھرگھر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی 49ویں یوم تائیس کی موقع پرنائب صدر غلام حیدر کی طرف سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے ضلع میں پیپلز پارٹی مضبوط ہو رہی ہے ۔ بیان میں پیپلز پارٹی کے بانی رہنما قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹواورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو گھر گھر پہنچانے کو اپنی اولین زمہ داری قرا ر دیا ہے۔اور اس بیان میں پورے ملک کے غریبوں کیلئے عموما اور گلگت بلتستان عوام کے خصوصا شہید ذوالفقار علی بھٹواور محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 2015کے انتخابات کو آر اوز کا الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سازش اور بدتریں دھاندلی کے ذریعے پارٹی کو ہرایا گیا۔انہوں نے آئندہ انتخابات بھرپور کامیابی کے امید کا اظہار کرنے علاوہ سب ڈویژن مشہ بروم کو ضلع کا درجہ دینے کے بھی امید کا اظہار کیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button