عوامی مسائل

اے جی پی آر نے کھرمنگ میں عارضی دفتر کھول دیا

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) ضلع کھرمنگ میں AGPRنے عوامی اور انٹرنیٹ آن لائن سہولیات کے پیش نظر اپنا ٹمپوریری آفس مہدی آباد میں کھول دیا گیا جہاں دفتری امورکے سیٹ اپ کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اس سلسلے میں کھرمنگ کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اے جی پی آر کے اعلی حکام خاص کر اکاونتینٹ جنرل گلگت بلتستان گل بیگ، سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد اور وزیر اطلاعات و نشریات گلگت بلتستان اقبال حسن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اے جی پی آرنے کھرمنگ کے عوام کو گھر کے دہلیز پر دفتر کا قیام عمل میں لا کرضلع کھرمنگ کے ملازمین ،پنشنرز کا دیرینہ مطالبہ حل کیا اور ان کو تمام سہوکیات فراہم کئے واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے دوسرئے اضلاع کی طرح نوزائیدہ ضلع کھرمنگ اور شگر میں بھی اے جی پی آر کے دفتر کا قیام عمل میں لانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اے جی پی آر کھرمنگ کو ضلع کھرمنگ سے تنخواہ لینے والے 2200 ملازمین کی فہرست دے دی گئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button