گلگت بلتستان

سپلائی گینگ کہانی کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان، صحافی کو طلب کر کے ثبوت مانگا جائے گا

گلگت: قومی انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز میں شائع شدہ خبر، جس میں نامعلوم اراکین گلگت بلتستان کونسل  پر بااثر افراد کی جنسی تسکین کے لئے معاشی طور پر کمزور اور مجبور لڑکیاں سپلائی کرنے والے گینگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا، کا نوٹس لیتے ہوے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سپیکر فدا محمد ناشاد کی سربراہی میں تین اپوزیشن اور دو حکومتی اراکین پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ کمیٹی میں فدا ناشاد کے علاوہ، اورنگزیب ایڈووکیٹ، حاجی شاہ بیگ، عمران ندیم اور نواز ناجی شامل ہیں۔ کمیٹی دس روز کے اندر آزادانہ تحقیقات کی روشنی میں رپورٹ پیش کرے گی۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی خبر بریک کرنے والے کرائم رپورٹر کو طلب کر کے ان سے شواہد بھی طلب کرے گی۔  وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی رکنِ اسمبلی یا کونسل اس گھناونے کام میں شامل پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلی نے مزید کہا ہے کہ مذکورہ صحافی نے پورے گلگت بلتستان کی عزت داو پر لگادی ہے۔ اگر الزامات ثابت نہ ہوے تو ان کے اور ان کے اخبار کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button