عوامی مسائل

یاسین میں بجلی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین میں بجلی کا شدید بحران ۔غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہروں کا سلسل شروع ۔یاسین کے بالائی گاوں سندھی میں سینکڑوں افراد کا محکمہ برقیات غذر کے خلاف مظاہرہ ۔مظاہرین نے محکمہ برقیات غذر کے خلاف شدید نعرہ بازی کیا گیا۔ ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان راجہ جہانزیب اور ایس ڈی او برقیات گویاسین شاہ رائس خان کے جانب سے بتھریت پاور ہاوس سے یاسین کے لیے بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشرہوگئے ۔آبادی اور رقبے کے اعتبار سے ڈسٹرکٹ غذر کے دوسرا بڑاگاوں سندی کو محکمہ برقیات نے مکمل طور پر نظرانداز کیا ہے ۔گزشتہ چار دنوں سے علاقے کے لیے بجلی کی ترسیل بند ہے ۔سردی کے موسم میں مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام شدید ذہنی تکلیف میں مبتلا ہے ۔محمکہ برقیات کے جانب سے سندی کو مسلسل نظرانداز کرنا ناانصافی ہے ۔

چاردنوں سے مسلسل ایک علاقے کے لیے بجلی کی ترسیل بند کرکے لوگوں کو زبرستی احتجاج کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطاب ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار دنوں سے یاسین کے بالائی گاوں سندھی میں محکمہ برقیات گوپس یاسین کے جانب سے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام نے صبح دس بجے سے دوپہرتین بجے تک پانچ گھنٹے تک مسلسل احتجاج کیا ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب اور ایس ڈی او برقیات گوپس یاسین نے بجلی کی تقسیم میں سندھی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر ایکشن لیتے ہوہے یاسین میں بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے اور بتھریت پاور ہاوس سے سندھی تک بجلی فراہم کرنے کے یقین دہانی کے بعدمظاہرین پرامن طور پر منتشرہوگئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button