متفرق

ذکر حسین پر ہر طرح کی پابندی کو مسترد کرتے ہیں، گرفتار افراد کو رہا کیا جائے، مقررین

گلگت(پ ر)ذکر حسین پر ہر طرح کی پابندی کو مسترد کرتے ہیں ،اسے اسلام دشمنی ،پاکستان دشمنی اور گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کو ہوادینے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ذکر حسین منانے کے جرم میں گرفتار کئے گئے طلب علموں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور دہشتگردی کے دفعات کو ختم کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار اتورار جوہر میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام فکر حسین کانفرنس میں عبداللہ ملنگ ،حاجی نائب ،نگر سپریم کونسل کے مرکزی رہنماء شیخ شبیر حکیمی ،شیخ رائیسی ،ابرار حسین بگورو رہنماء تحریک انصاف گلگت بلتستان ،یاور ایڈووکیٹ ،احسان علی مسلم لیگ ن ،حفیظ الدین ساحر ناصر عباس ناصر ،حور شاہ حور اعجاز الحق اور اہلیان سکور کے تمام مسالک کے نمائندے نے خطاب کرتے ہوئے اور قرارداد پاس کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خوبصور ت وادیوں کے سینے کو چیر تے ہوئے بنائے جانے والے سی پیک میں گلگت بلتستان کی نمائندگی اور فطری حصہ داری کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ سی پیک کو گلگت بلتستان میں اقوام متحدہ (UNCIP)کی قراردادوں کے مطابق آئین ساز اسمبلی سے مشروط کیا جائے وگرنہ سی پیک اور ایسے دیگر میگا منصوبے بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیر قانونی اور متنازعہ ہونگے جسکی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی ۔اس قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ سی پیک کی تکمیل سے پہلے گلگت بلتستان کی تاریخی ،ثقافتی وتجارتی قدیم راستوں تاجکستان روڈ،شونٹر روڈ اور کارگل لداخ روڈ کو فوری طور پر کھولا جائے ۔

فکر حسین کانفرنس کے شرکاء نے قراداد کے مزید مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے اسمبلی کے اراکین،بیورکریسی اور این جی اوز کے اعلیٰ افیسران کے متعلق وومین ٹریفکنگ سکنڈل کی غیر جانبدار کمیٹی سے تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کو فوراً نصاف کے کٹھرے میں لاکر سزا دی جائے ۔

گلگت بلتستان کے زمینیں گلگت بلتستان کے عوام کی ملکیت ہیں یہاں پر ایک انچ زمین بھی خالصہ سرکار نہیں ہے ،خالصہ سرکار سے مراد سکھوں کی حکومت تھی آج سکھوں کی حکومت کے نام پر عوام کی زمینوں پر قبضے کا سلسلہ جاری ہے جو کہ سٹیٹ سبجیکٹ رول کی خلاف ورزی گلگت بلتستان کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی سازش اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نیز عوام پر بد ترین بربریت کی مثال ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button