دیامر پولیس کی کاروائی، تین اشتہاری گرفتار

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(کرائم رپورٹ)دیامر پولیس کی داریل میں اشتہاری مجرما ن کے خلاف کریک ڈاؤن تین اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے گئے۔ایس ایچ او داریل خوشحال خان نے اپنے عملہ سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اس دوران اشتہاری مجرم انعام اللہ ساکن داریل جو کہ تھانہ داریل کو مقدمہ علت نمبر 28/2014بجرائم 324 میں مطلوب تھا اور ترک سکونت کر کے روپوش تھا۔خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں مقدمہ علت نمبر 33/2009بجرائم 324/337ت پ میں مطلوب ملزمان بورااور ریاض کو بھی گرفتار کر لیا۔کامیاب کاروائی پر پولیس حکام نے شاباش دی ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔