ثقافت

اشکومن میں انسدادِ منشیات مہم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ گلہ گزاری سے کچھ نہیں ہونے والا،حقوق چھیننے پڑتے ہیں،موجودہ حکومت نے امن وامان کا مسئلہ حل کیا،امن ہوگی تو ترقی ہوگی،NTSکے تحت شفاف بھرتیاں ہوئی،سابقہ ادوار میں نوکریاں بیچی گئیں،فدا خان۔ایم ،اے ،بی ،اے والے کے لئے سی پیک میں کچھ نہیں رکھا گیا،سی پیک سے غیر مقامی اور غیر ملکی فائدہ اٹھائیں گے،ہمارے حصے میں کچھ نہیں آنے والا،ثقافت دین فطرت ہے،مذہب کلچر کا حصہ ہے لیکن کلچر کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں،فطرت کے خلاف ادیان مٹ جائیں گے ،یہ رب کا وعدہ ہے،نواز ناجی۔

آغا خان لوکل کونسل ایمت کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف منعقدہ کلچرل شو کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں علاقے بھر عوام نے بھر پور شرکت کی ۔اس موقع پر مختلف ثقافتی آئٹمز پیش کئے گئے جس میں گلگت بلتستان بھر کے نامور فنکاروں نے شرکت کی اور علاقے کی ثقافت کو اجاگر کیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سیاحت فداخان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی امن وامان کا قیام ہے۔مسلم لیگ کی حکومت نے میرٹ کو یقینی بنایا اور NTSکے ذریعے بھرتیاں ہوئی،سابقہ حکومت نے نوکریوں بیچیں،ہم نے امن وامان کے قیام پر خصوصی توجہ دی اور اس پر قابو پایا ،سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے لئے ملک دشمن عناصر سرگرم ہیں عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے،منشیات پر قابو پانے کے لئے مقامی لوگوں تعاون ضروری ہے،عوام کے مسائل جلد حل ہونگے۔

اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ 1غذر نواز خان ناجی کا کہنا تھا کہ ہم دوسرے قوموں کی نقل کررہے ہیں جس سے ہماری شناخت مٹ رہی ہے،ہم نے محنت سے ہاتھ کھینچ لیا جس کے نتیجے میں ہم دوسرے قوموں کے غلام بن گئے،ہمیں محنت کو شعار بنانا ہوگی،کیا وجہ ہے کہ گلگت میں دو مسجدوں کے تین ہزار لوگ جب نماز پڑھنے آتے ہیں تو کلاشنکوفوں کے سائے میں ،جب یہی گلگت کے عوام بیس ہزار کی تعداد میں شاہی پولو گراؤنڈ میں ثقا فتی پولو دیکھنے آتی ہے تو کندھے سے کندھا ملا کر بیٹھتے ہیں اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں۔گلگت بلتستان کا اہم مسئلہ شنا خت کا نہ ہونا ہے اور اگر رہی سہی ثقافت کو بھی ہم نے ترک کردیا تو ہماری شناخت ہی مٹ جائے گی۔بالائی اشکومن میں آغاخان ڈویلپمٹ نیٹ ورک کے تعاون سے منشیات پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ،اب مزید شرارت برداشت نہیں کی جائے گی۔سرکاری اداروں میں اصلاحات کی سخت ضرورت ہے ۔پولیس محکمے میں وفاق کا ایک IG گلگت میں بیٹھا ہوتا ہے جو نئے آنے والے IG کو ائر پورٹ پہ ہی ’’ہائی جیک‘‘ کرلیتا ہے ،پھر اصلاحات خواب بن جاتی ہیں۔

تقریب میں سماجی خدمات کے اعتراف میں مقامی سوشل ورکرز میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔تقریب کے اختتام پر اسماعیلی لوکل کونسل کے صدر علی مدد نے مہمانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button