عوامی مسائل

رشوت ستانی کے خلاف کوہستان میں ریلی نکالی گئی، پائیدار ترقی کے لئے شفافیت ناگزیر

کمیلہ کوہستان( نمائندہ خصوصی) کوہستان میں انسداد رشوت ستانی دن کے موقع پر ریلی اور تقریب کا ہتمام کیا گیا ،جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ منگل کے روز جرگہ ہال داسو میں ڈپٹی کمشنر کوہستان مشتاق احمد کی زیرصدارت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین میں میں سے ڈی ایچ او کوہستان، سکرٹری پی آر سی ایس و دیگر نے کہا کہ پاکستان میں پائدار ترقی کیلئے اداروں میں شفافیت ناگزیر ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس ڈی سی کوہستان مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ہم سب نے مل کرپشن کے ناسور کو ملک سے ختم کرنا ہے ۔ صوبائی حکومت کی صاف اور شفاف پالیسی کے تحت افسران کو خدمات انجام دینا ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اداروں میں کرپشن کی نشاندہی کریں ۔ بعدازاں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button