کھیل

ڈگری کالج چلاس میں کھیلوں کا ہفتہ شروع

چلاس(مجیب الرحمان)ڈگری کالج چلاس میں سپورٹس ویک کا آغاز کر دیا گیا۔سپورٹس ویک میں طلباء کے مابین کرکٹ ،فٹبال،والی بال اور دوڑ سمیت دیگر مقابلے ہونگے۔افتتاحی تقریب میں وائس پرنسپل نصرت خان نے سپورٹس ویک میں حصہ لینے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ویک کا مقصد طلباء کو نصابی تعلیم کے ساتھ غیر نصابی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا موقع فراہم کر نا ہے۔طلباء نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد ناگزیر ہے۔طلباء کا اپنی نصابی تعلیم کے ساتھ کھیلوں سے لگاؤ خوش آئند ہے۔افتتاحی تقریب میں سپورٹس چئیرمین محبوب اللہ اور نظیر احمد بھی موجود تھے۔طلباء نے سپورٹس ویک کے انعقاد پر کالج انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button