عوامی مسائل

ہمسیل شگر آتشزدگی کے متاثرین کو حکومت نے بے یارومددگار چھوڑ دیا

شگر(نامہ نگار)ہمیسل شگر میں آتشزدگی کے متاثرین کو حکومت نے بے یار و مدد گار چھوڑ دیا ، کسی قسم کی کوئی امداد نہیں دی، تفصیلات کے مطابق ہمیسل شگرمیں گزشتہ دنوں آتشزدگی سے بے گھر ہونے والے متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں حکومت کی طرف سے کوئی امداد نہیں ملی۔

سلیمان علی جس کا گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا ، نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے وہ مکمل طور پر بے گھر ہوگئے ہیں اور انہیں سر چھپانے کو بھی جگہ میسر نہیں وہ اس وقت کسی اور کے گھر میں پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں، بچوں کے سکول کی کتابیں ، کاپیاں اور بیگ وغیرہ تک جل کر خاکستر ہوچکے ہیں ، کھانے پینے کی تمام اشیاء بھی تباہ ہوگئی تھیں ، اس کسمپرسی کی حالت کے باوجود حکومت وقت نے انہیں کوئی امداد فراہم نہیں کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شگر انتظامیہ کی طرف سے دو کلو ڈالڈہ، دوچار کلو چینی اور بریانی مصالحہ پیکٹ بھیجنا ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے اور ان کی مجبوریوں کے ساتھ مذاق ہے۔ انہیں حکومت کی اس بے حسی پر انتہائی دکھ ہوا جو ان کی مجبوریوں کا تماشا دیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے شگر انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنر شگر اور کمشنر بلتستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سب انہیں فوری طور پر مالی امداد فراہم کریں۔ انہیں گھر کی تعمیر اور دیگر لوازمات کے حوالے سے جلد ازجلد مدد کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button